ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں آنگن واڑی کارکنا ن کااحتجاج : سرکاری اسکولوں میں ایل کے جی اور یوکے جی بند کرنے اور تنخواہ میں اضافہ کرنےکی مانگ

کاروار میں آنگن واڑی کارکنا ن کااحتجاج : سرکاری اسکولوں میں ایل کے جی اور یوکے جی بند کرنے اور تنخواہ میں اضافہ کرنےکی مانگ

Fri, 06 Dec 2019 20:42:05    S.O. News Service

کاروار :06؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سرکاری اسکولوں میں شروع ہوئے اور آئندہ ہونے والے ایل کے جی اور یوکے جی کی شروعات کو روکنے اور ساتویں پئے کمیشن کی سفارشات کے مطابق 21ہزار روپئے تنخواہ کی مانگ لے کر ریاستی آنگن واڑی ملازمین سنگھ ضلع اترکنڑا کی قیادت میں جمعہ کو شہر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا۔

متعلقہ مطالبات کو لےکر ریاست بھر میں 6دسمبر تک جاتھا چلایا جارہاہے، ضلع کے تمام تعلقہ جات سے کاروارپہنچے 500سے زائد آنگن واڑی ملازمین نے لندن برج سے اپنی احتجاجی ریلی کی شروعات کی۔ شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے ڈی سی دفتر کے روبروپہنچ کر جلسہ منعقد کیا اور اپنی مانگوں کو پیش کیا۔ اسکول سے پہلے ہونےو الی تعلیم اور آنگن واڑی مراکز کو باقی رکھنے  پر زور دیاگیا۔

فی الحال جو آنگن واڑی کارکنان کے طورپر خدمات انجام دے رہےہیں وہ سب ایس ایس ایل سی اور ڈگری پاس ہیں، انہی کو تربیت دے کر آنگن واڑی مراکز میں ہی ایل کے جی اور یوکے جی کی تعلیم شروع کی جائے۔ بچوں کی ہمہ جہت ترقی منصوبے کے 6مقاصد کے سوا ان سے کوئی اور کام نہیں لینے کی بات میمورنڈم میں کہی گئی ہے۔ مرکزی اور ریاستی ملازمین کے لئے دی جانے والی این پی سی پیمانے کے مطابق پنشن جاری کی جائے ۔اور جو وظیفہ یاب ہوئے ہیں انہیں کم سے کم 6ہزار روپیوں کی پنشن دیں۔ کچھ ریاستوں میں آنگن واڑی کارکنوں کو 11سے 19ہزار روپیوں تک تنخواہیں دی جارہی ہیں، ہماری ریاست میں اس کو نافذ کرنے کی مانگ رکھی گئی ہے۔

احتجاج کے دوران آنگن واڑی کارکنوں نے  اپنی مانگوں کو لےکر عوام میں بیداری پید اکرنے کے لئے لوک گیت گائے، نعرے لگائے  اور لکشمی سدی اور للتا ہیگڈے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نکڑ ناٹک بھی پیش کیا۔ سنگھ کی صدر یمونا گاؤنکر، نائب صدر ایچ بی نایک، جنرل سکریٹری جئے شری ہیرے کر، ودیا وئیدیا، خازن گیتا نائک، تارانائک، وملا پربھو سمیت سیکڑوں ممبران موجود تھے۔

 


Share: